26 جولائی 2013 - 19:30
اسرائیلی فوج ایک خطرناک دہشتگرد تنظیم ہے

ایک امریکی سیاسی مبصر اور تجزیہ کار نے حزب اللہ کے خلاف یوروپی یونین کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج دنیا میں ایک خطرناک دہشتگرد تنظیم ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایک امریکی سیاسی مبصر اور تجزیہ کار جنیفر لیو وینسٹین نے حزب اللہ کے خلاف یوروپی یونین کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج دنیا میں ایک خطرناک دہشتگرد تنظیم ہے۔

وسکانسن میڈیسن یونیورسٹی کی پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار جنیفر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف حالیہ یوروپی اقدام کے پیچھے اسرائیلی لابی کا ہاتھ ہے۔

2009ء میں غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے زمینی، سمندری اور فضائی کاروائیوں کے ذریعے تین ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا جو صیہونی فوج کے ظلم کا واضح ثبوت ہے۔

2009ء میں غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے سبب ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور غزہ کی معشیت کو 1.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار غزہ پٹی کا دورہ کر کے پایا کہ صیہونی فوج فلسطینی بچوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

.......

/169